http://www.ThePersecution.org/ Religious Persecution of Ahmadiyya Muslim Community
Recommend UsEmail this PagePersecution News RSS feedeGazetteAlislam.org Blog
Introduction & Updates
<< ... Worldwide ... >>
Monthly Newsreports
Media Reports
Press Releases
Facts & Figures
Individual Case Reports
Pakistan and Ahmadis
Critical Analysis/Archives
Persecution - In Pictures
United Nations, HCHR
Amnesty International
H.R.C.P.
US States Department
USSD C.I.R.F
Urdu Section
Feedback/Site Tools
Related Links
Loading

BBC Urdu service reports that attackers of 28 May deadly attacks on Ahmadiyya Mosques were transferred to Jail.

Home Urdu Section BBC Urdu Service AhmadiyoN per humlay,…
BBC Urdu Online se

http://bbcurdu.com
  07:51 GMT 12:51 PST   آخری وقت اشاعت: پیر 28 جون 2010
احمدیوں پر حملے، ملزمان جیل منتقل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لاہور میں احمدیوں کی عبادت گاہوں پر حملے کرنے کے الزم میں ملوث دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ختم کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

اٹھائیس مئی کو لاہور میں احمدیوں کی دو عبادت گاہوں پر حملوں میں دو حملہ آور گرفتار کیےگئے تھے

سوموار کے روز لاہور پولیس نے عبداللہ اور معاذ کو کڑے حفاظتی انتظامات میں عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے یہ استدعا کی کہ ان دونوں ملزمان سے تفتیش کرنے کے لیے انہیں مزید چودہ دنوں جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے اور یہ ہدایت کی کہ دونوں ملزموں یعنی عبداللہ اور معاذ کو دوبارہ بارہ جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے پولیس کو یہ بھی ہدایت کی کہ عبداللہ اور معاذ کے خلاف مقدمے کا چالان جلد از جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔

خیال رہے کہ اٹھائیس مئی کو لاہور کے دو محتلف علاقوں ماڈل ٹاؤن اور گڑھی شاہو کے علاقوں میں احمدیوں کی دو عبادت گاہوں پر حملے کیے گئے تھے۔ عبداللہ کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں احمدی عبادت گاہ پر حملے کی جوابی کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا جبکہ معاذ کو شدید زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا تھا۔

معاذ زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج بھی رہا اور اس دوران اس کو فرار کروانے کے لیے لاہور کے جناح ہسپتال پر حملہ بھی کیا گیا لیکن حملہ آور کی کوشش ناکام رہی۔


Top of Page