http://www.ThePersecution.org/ Religious Persecution of Ahmadiyya Muslim Community
Recommend UsEmail this PagePersecution News RSS feedeGazetteAlislam.org Blog
Introduction & Updates
<< ... Worldwide ... >>
Monthly Newsreports
Media Reports
Press Releases
Facts & Figures
Individual Case Reports
Pakistan and Ahmadis
Critical Analysis/Archives
Persecution - In Pictures
United Nations, HCHR
Amnesty International
H.R.C.P.
US States Department
USSD C.I.R.F
Urdu Section
Feedback/Site Tools
Related Links
Loading

BBC Urdu service reports attack on Ahmadiyya Mosqe in Mardan, KPK, kiling two persons including one attacker.

Home Urdu Section BBC Urdu Service Duaen sun kur…
BBC Urdu Online se

http://bbcurdu.com
  11:00 GMT 16:00 PST   آخری وقت اشاعت: جمعہ ۳ ستمبر 2010
احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملہ، دو ہلاک
رفعت اللہ اورکزئی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک مبینہ خودکش حملہ آور نے احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملے کی کوشش کی ہے جس میں حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تین ماہ قبل لاہور میں بھی احمدیوں کی عبادتگاہوں پرحملے کئے گئے تھے جس میں سو کے قریب افراد ہلاک گئے تھے۔

مردان پولیس کے ایک اہلکار شاکر اللہ نے بی بی سی کو بتایا ’یہ واقعہ مردان شہر کے علاقے کینال روڈ پر جمعہ کی دوپہر مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر پندرہ منٹ پر پیش آیا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ایک مبینہ خودکش حملہ آور احمدیوں کی ایک عبادت گاہ کی جانب بڑھ رہا تھا کہ اس دوران وہاں عبادت گاہ کے سامنے ڈیوٹی پر موجود ایک احمدی رضاکار نے حملہ آور پر فائرنگ کردی جس سے اُس کے جسم سے باندھا ہوا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے سے حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک ہوئے جس میں ایک احمدی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات سے مردان میں احمدیوں کی عبادت گاہ کے اردگرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملہ آور عبادت گاہ کے اندر جانے کی کوشش رہا تھا تاہم فائرنگ کی زد میں آنے سے وہ آگے بڑھنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ مردان میں احمدیوں کے چند خاندان ایک ہی جگہ پر آباد ہیں اور حکومت نے انہیں عبادت کےلیے ایک الگ جگہ دے رکھی ہے جہاں وہ عبادت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ تقریباً تین ماہ قبل لاہور میں بھی احمدیوں کی عبادگاہوں پرحملے کیے گئے تھے جس میں سو کے قریب افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

………


Top of Page